شرح سود میں دو فیصد کمی ناکافی ہے،عاطف اکرام شیخ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عاطف اکرام شیخ نے شرح سود میں کمی پر بیان میں کہا ہے کہ شرح سود میں دو فیصد کمی ناکافی ہے شرح سود میں مزید 3 فیصد کی کمی ہونی چاہیے تھی،مہنگائی سنگل ڈیجیٹ میں ہے تو شرح سود کو بھی حکومت سنگل ڈیجٹ میں لائے، سٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں صرف 2 فیصد کمی کا فیصلہ درست نہیں، شرح سود میں کمی سے ملک پر قرضوں کے بوجھ میں بھی کمی ہوگی، شرح سود میں ایک فیصد کمی سے 476 ارب روپے قرض کا بوجھ کم ہوتا ہے،  حکومت شرح سود بڑی کمی کرکے قرضوں کا بوجھ کم کرسکتی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...