شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر فوری حل اولین ترجیح ہے ، علی ناصر رضوی 

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،انہوں نے کھلی کچہری میں شہریوںاور پولیس افسران کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں،آئی جی اسلام آباد نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر اور فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے ،کسی بھی شہری کو پولیس کے متعلق کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو وہ کھلی کچہری میں آسکتا ہے ،میرے دروازے ہمیشہ اپنے شہریوں کے لئے کھلے ہیں، آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کی شکایات پرمتعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مقرر کردہ ٹائم فریم میں درخواستوں کو میرٹ پر حل کر کے رپورٹ سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں،آئی جی اسلام آباد نے تمام ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات دیں کہ وہ اپنے دفاتر میں مقررہ کئے گئے ٹائم کی پابندی کریں۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...