بجلی پیدا کرنیوالی کمپنیاں کیپسیٹی پیمنٹ از خود ختم کریں ، اجمل بلوچ

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور سیکرٹری اطلاعات خالد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگی بجلی کی وجہ سے صنعت و تجارت برباد ہو گیا ہے ۔ دکانوں کے کرایوں سے زیادہ بجلی کے بل آتے ہیں جبکہ بلوں پر ٹیکسوں کی بھر مار ہوتی ہے۔ سونے پر سہاگہ ایف بی آر نے مزید ظالمانہ ٹیکس لگانے کے بھی عندیہ دیا ہے ان حالات میں کاروبار ختم ہو گئے ہیں اور انڈسٹریل ایریا میں کارخانے بند ہونے شروع ہو گئے ہیں-بے روزگاری میں اضافہ ہو گیا ہے اجمل بلوچ نے مزید کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کی قوت خرید کم ہو گئی ہے۔ مہنگی بجلی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ ایک بجلی پیدا کرنے والی کمپنی نے بجلی کے ریٹ کم کرنے کی رضا مندی ظاہر کر دی ہے جبکہ دیگر آئی پی پیز کو ان کی تقلید کرتے ہوئے بجلی کے نرخوں میں کمی کرنے کے لئے کیپیسٹی پیمنٹ ختم اور منافے میں کمی کریں ۔ اگر مہنگی بجلی اور آئی پی پیز کے بارے میں فیصلے نہ کئے گئے تو معاشی حالات مزید خراب ہوں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...