محکمانہ سزا و جزا کا عمل جاری رہے گا،چیف ٹریفک آفیسر

Sep 13, 2024

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیف ٹریفک آفیسر اسلام آبادمحمد سرفراز ورک نے اچھی کاردکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے ٹریفک پولیس افسران میں نقد انعامات اور تعریفی اسنادتقسیم کئے اس موقع پرسی ٹی او اسلام آباد نے کہا کہ محکمانہ سزا و جزا کا عمل جاری رہے گا،اچھی کاردکردگی کو سراہا جائے گا جبکہ ناقص اور غیر تسلی بخش کاردکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران و جوانوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی،انہوں نے مزید کہااسلام آباد کو حادثات سے محفوظ کرنے اور ٹریفک کو بلا رکاوٹ رواں دواں رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ حادثات میں کمی لانے کے لئے قانون پر عمل د ر آمد کرانا انتہائی ضروری ہے، اس کے ساتھ ساتھ افسران اپنے ماتحت عملے کے ساتھ ہم آہنگی کو یقینی بنا ئیں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔

مزیدخبریں