مری(بیورو رپورٹ)سموگ کے خاتمے،آنے والی نسلوں کو صاف صاف ستھرااورصحت مندماحول فراہم کرنا وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیح ہے،موسمیاتی تبدیلیوں نے وطن عزیز پر انتہائی منفی اثرات مرتب کئے ہیں جس سے نمٹنے کیلئے حکومت پنجاب بھرپوراقدامات کررہی ہے اس میں معاشرہ کے تمام افراد کو اپنااپنا حصہ بھی ڈالنا چاہیے ،درخت لگانا صدقہ جاریہ یہ ہمیں آکسیجن فراہم کر تے ہیں،سموگ کے خاتمے اورماحول کوبہتربنا نے کیلئے پلاسٹ بیگ کے استعمال کو ترک کرناپڑیگا اورماحول دوست اورکپڑے کے بیگ استعمال کئے جائیں ان خیالات کااظہار پارلیمانی سیکرٹری بر ا ئے ماحولیات وممبرپنجاب اسمبلی کنول آفتاب نے نگہت زارمال روڈ مری میں ماحول کوآلودگی سے بچا نے کیلئے منعقدہ آگاہی واک کی قیادت کے بعد مری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،واک میں طلبا وطالبات،مرکزی انجمن تاجران مری کے عہدیدا روں ،تاجروں اورسیاحوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
سموگ کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں ، کنول آفتاب
Sep 13, 2024