باہتر(نامہ نگار)ضلع اٹک کی معروف تعلیمی شخصیت، سابق ڈپٹی ڈی ای اورسابق پرنسپل بوائز ہائی سکول باہترملک عبدالخالق اعوان کوحکومت پنجاب کی طرف سے لئے گئے سی ای اوز کے امتحان میں نمایاں پوزیشن سے کامیابی حاصل کرنے پر پرنسپل صاحبان سردار ایاز اختر خان، زاہد خان، ملک لیاقت علی، حاجی ارشد خان، ملک سرفراز خان، سردار عارف خان نمبردار، حاجی محمدسعید،حاجی طارق اعجازحیدری،صدرتحصیل پریس کلب فتح جنگ(رجسٹرڈ)حاجی عدیل افضل خان، سینئرصحافی ملک سعادت خان،شیخ عادل خورشید،قاضی عمران رفیق، شیخ بابر حسین، سابق چیئرمین سید زاہد حسین شاہ، عامر لیاقت خان، ملک ایاز خان، سردار فاران خان ایڈووکیٹ، ملک محمد مقصوداور ٹھیکیدار ملک رزاق کے علاوہ شعبہ تعلیم ضلع اٹک کی سرکردہ شخصیات اور اساتذہ اکرام کی کثیر تعداد نے ملک عبدالخالق اعوان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔