مٹھیال (نامہ نگار)پنجاب حکومت کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے جنڈ میں بھی کسان کارڈ کے اجراء کا آغاز کر دیا گیا ملک کی ترقی و خوشحالی میں کسان ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے پنجاب حکومت کے مثالی اقدام جن میں گرین ٹریکٹر سولر سسٹم انٹرن شپ زرعی آلات کی فراہمی سمیت دیگر سکیمیں شامل ہیں کا آغاز کر دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی ملک اعتبار خان نے محکمہ ذراعت توسیع جنڈ کے زیراہتمام منعقدہ تقریب بسلسلہ تقسیم کسان کارڈ سے اپنے خصوصی خطاب میں کیاتقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ ذراعت توسیع ضلع اٹک محمد جاوید اسسٹنٹ کمشنر جنڈ اشفاق رسول,ملک ابرار خان ایڈووکیٹ, ملک آصف بڈھیال,ملک غلام شاہ صدر انجمن تاجران جنڈ, ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ ,سید سیف اللہ شاہ خالد ایڈووکیٹ, ملک بنارس خان بھنڈر, ملک ربنواز خان لنگر ,چوھدری ارشد مٹھیال محکمہ ذراعت تحصیل جنڈحکام اورکاشتکاروں نیشرکت کی مہمانوں کی جانب سیکسانوں میں کسان کارڈ بھی تقسیم کئے گئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جنڈ نے کہاکہ کسان رجسٹریشن کے عمل کا حصہ بنیں اور اپنے قریبی ایگریکلچر آفس جا کراپنی رجسٹریشن کروائیں اور کسان کارڈ کی سروسز سے فائدہ اٹھائیں پنجاب حکومت کا ویڑن کسانوں کو مضبوط بنانا ہے
پنجاب حکومت کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کررہی،ملک اعتبار
Sep 13, 2024