مری میں عید میلاد البنی منانے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل د ے دی گئی

Sep 13, 2024

  مری (نامہ نگار خصوصی)   مری میں عید میلاد البنی انتہائی جوش و خروش سے منائے جانے کے انتظامات کو حتمی شکل د ے دی گئی ہے جس کے مطابق  12 ربیع الاول 17 ستمبر کو  مرکزی جلوس جامع مسجد غوثیہ موٹر ایجنسی سے سے دن 1 بجے نکالا جائے گا جس کے شرکاء کلمہ طیبہ ،دورود و سلام کا روح پرور  ورد کرتے ہوئے موٹر ایجنسی سے  مال روڈ اور لوئر بازار سے ہو تے ہوے ڈاکخانہ چوک مں پہنچیں گے ۔مرکزی جلوس میں ضلع بھر اور خیبر پختون خواہ کی گلیا ت سے آنے والے جلوس شرکت کریں گے ۔ ا س طرح صاحبزادہ تسنیم سلطان چشتی مرکزی جامع مسجد غوثیہ کے مطابق  مرکزی جلوس کی قیادت مفتی کوہسا ر مفتی عبدالرزاق چشتی ، سید وفائالحق بخاری ،ڈاکٹر فدا الحق ،فرخ قدیر، زاہد میر اور دیگر کریں گے ۔ایسے میں اس مرکزی جلوس میںمری سٹی کی جامع مسجد مدینہ سے  الیاس عباسی اور ملک افضال احمد کی قیادت میں ، جامع مسجد معصومیہ کشمیر پوائنٹ سے قاری اشرف معصومی کی قیادت میں ، جامع مسجد باغ شہیداں سے قاری نوید کی قیادت میں اور شوالہ سے قاری آفتاب کی قیادت میں جلوس شامل ہوں گے جبکہ مضافات سے پیر سید علی رضا شاہ سوراسی سیعلامہ سید رضاالمصطفے بخاری کشمیری بازار علامہ میاں محمد جانی، نمبل ستال علامہ شفیق الرحمان ہاشمی، پھگواڑی  ارشد محمود ، امجد ارباب عباسی ، پھوٹہ شریف  سے علامہ ز کاء اللہ عباسی بروری سے مفتی نذیر، دانوئی سے علا مہ اکرام ، دنبہ سے علامہ عمران  بیر گراں سے علامہ گل عباس عباسی، کنڈاں سے علامہ سبیل عباسی و علامہ نبیل عباسی نمبل سے مرکزی جلوس میں شامل ہوں گے۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا میلاد چوک جی پی او چوک میں پہنچے گا وہاں علماء کرام کے خطابات ہوں گے جہاں سے واپسی جلوس  براستہ مال روڈ مرکزی جامع مسجد غوثیہ مری میں اختتام پذیر ہو گا جہاں لنگر اور تقسیم انعامات ہوں گے۔

مزیدخبریں