گوجرخان (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان خضر ظہور گورائیہ کی مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی اور انتظا می اداروں کے نمائندوں کیساتھ میٹنگ میں 12ربیع الاول کے حوالے سے تمام انتظامات کا جائزہ لیا گیا متعلقہ اداروں کو ہدایات بھی جاری کی گئیں اجلاس میں ایس ڈی پی او سلیم خٹک نے کہا کہ عید میلاد کے پروگراموں کے حوالے سے انتظامیہ بھر پور معاونت کرے گی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جا ئیں گے اسسٹنٹ کمشنر آفس گوجرخان میں ہونے والی میٹنگ میں جنرل سیکرٹری مرکزی میلاد کمیٹی عبد الصبور کیانی نے مرکزی جلوس،دعوت اسلامی کے جلو س، مانکیالہ،نگائل عمر خان اور صدیق اکبر مسجد کے جلوسوں سمیت انجمن اثناء عشریہ کے پروگرام کے بار ے میں اسسٹنٹ کمشنر کو بریفنگ اورمرکزی جلو س میں شامل ہونے کی دعوت دی مرکزی انجمن تاجر ان گوجرخان کے جوائنٹ سیکرٹری مرزا تیمور وارثی نے اسسٹنٹ کمشنر کو صفائی اور سیکورٹی کے حوالے سے میلاد کمیٹی کے تحفظات سے آگاہ کیا جس پر ایس ڈی پی او سلیم خٹک نے مرکزی میلاد کمیٹی کے ذمہ داران سے کہا کہ وہ جلوس میں شامل ہونگے اور جلوس کے راستے کی مکمل صفائی ہوگی جبکہ تجاوزات بھی نہیں ہونگی بلدیہ کا عملہ معاونت کے لیے جلوس کے ساتھ رہے گاسیکورٹی کے لیے بارہ ربیع الاول کی رات اور دن کے تمام پروگراموں میں پولیس اہلکار اپنی معاونت پیش کریں گے اس موقع پر ٹریفک پولیس کے انسپکٹر شاہد عمران نے جلوس کے روٹ کو ٹریفک سے کلئیر رکھنے اور متبادل انتظامات کی یقین دہانی کرائی ریسکیو 1122 اور سول ہسپتال کی ایمبولینسز فائر بریگیڈ جلوس کے ساتھ ہوں گی میٹنگز میں حاجی راجہ حسن اختر چوہا ن،راجہ واجد چوہان ،علامہ تیمور عطاری، چوہدری گل محمد صرا ف ،نوید طاہر،نثار عطاری،نصیر چشتی ،ٹھیکیدار اخلاق،ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر سرمد کیا نی،آر ڈبلیو ایم سی شایا ن،تھانہ مندرہ ایڈیشنل ایس ایچ او سب انسپکٹر منا ظر ، تھانہ جاتلی ایس ایچ او عصمت،چیف آفیسر بلدیہ اظہر مجید،پی آر او ڈی ایس پی مرزا خرم، ریڈر جمیل ،عبدالہادی نصیرو ی، شاہد محمود،ایس ایچ او ملک نذیر گھیبہ،ڈی ایف سی ملک طارق،چاند مبین ٹی ایم ا ے،جامع مسجد خلفا ئے راشدین مفتی سعید اللہ، جامع مسجد المدینہ مفتی عرفان اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
اے سی گو جرخان کی مرکزی میلاد کمیٹی اور سرکاری محکموں کے ذمہ داران سے میٹنگ
Sep 13, 2024