شاملاتی رقبے کے فرد جاری کر کے شہری سے کروڑوں  وصول کرنے والا پٹواری معطل  

Sep 13, 2024

  مری (نامہ نگار خصوصی)  سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا کی نشاندہی اور عدلیہ کے احکامات کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے شاملاتی رقبے کے فرد جاری کر کے شہری سے کروڑوں روپے وصول کرنے اور ان کی کرپشن کی خبریں شائع  ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوے متعلقہ پٹواریوں کی کرپشن پر فوری  ایکشن لیتے ہوے ایسے پٹورایوں کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ  انکی جگہ دوسرے پٹواریوں کی تعیناتی کر دی گئی۔ عوامی حلقوں نے نئے تعینات ہونے والے پٹواریوں سے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی امید کا اظہار کیا ہے ۔  ادھر ان  عوامی حلقوں نے اس عمل کو اسسٹنٹ کمشنر مری کیپٹن (ر) عبدالوہاب کی پُھرتیوں سے تعبیر کیا ہے ۔ 

مزیدخبریں