چکوال(نمائندہ خصوصی)موہری تا ڈھوک بھسے روڈ ایم پی اے مہوش سلطانہ راجہ بنوائے گی اس ضمن میں انہوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے ملاقات بھی کی اور فیزبیلٹی رپورٹ تیار ہو گئی جبکہ اس روڈ سمیت مزید روڈز کے ٹینڈرز ایم پی اے مہوش سلطانہ راجہ نے کروا دئیے ہیں ان خیالات کا اظہار ایم پی اے مہوش سلطانہ راجہ کے بھائی سلطان راجہ عزم العمر نے سنئیر صحافی و نمائندہ خصوصی نوائے وقت مہران ظفر ملک کے والد اور چیئرمین سفیر پاکستان میڈیا گروپ حاجی ملک محمد آصف کے بھائی ضلعی صدر ملک ظفر اقبال کو عمرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا ایم پی اے مہوش سلطانہ راجہ اپنے حلقہ کی عوام کے لیے بہت بڑے پراجیکٹ لیکر آ رہی ہے جس سے اہل علاقہ اور بالخصوص دیہی علاقوں میں بسنے والی عوام کی خدمت کو ترجیحی دی جارہی ہے سلطان راجہ عزم العمر نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت راجہ احمد بخش ڈلوال، ملک ثقلین وٹلی و دیگر کے ہمراہ چیئرمین سفیر پاکستان میڈیا گروپ حاجی ملک محمد آصف کی رہائشگاہ پر موہری پہنچے جبکہ اس موقع پر چیئرمین سفیر پاکستان میڈیا گروپ حاجی ملک محمد آصف، حاجی ملک گلستان خان، کیپٹن ر ملک ثقلین، ملک محمد معشوق، ملک ریاست علی، ملک وقاص ایوب، ملک فہد شہزاد، ملک عثمان ملازم، مہران ظفر ملک و دیگر موجود تھے۔