بیول سموٹ روڈ کا کوئی پر سانِ حال نہیں،صوفی محمد شبیر 

 بیول(نامہ نگار)بیول سموٹ روڈ کا کوئی پر سانِ حال نہیں علاقے کی عوام نے تمام امیدیں MNA راجہ اسامہ اِشفاق سرور اور MPA راجہ صغیر سے وابستہ کر دی ہیں بیول سموٹ روڈ اس وقت آثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہی ہے جس پر پیدل چلنا بھی دشوار ہے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے آبا دی کے لیے نزدیک کوئی ہسپتال نہیں اگر کوئی شخص بیمار ہوجائے تو اسے بیول کلر یا گوجرخان لانے کے لیے شدید دشواری کا سامنا کرنا ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی کارکن صوفی محمد شبیر نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

ای پیپر دی نیشن