کلرسیداں(نامہ نگار)دو ملاؤں میں مرغی حرام کا مقولہ کلرسیداں اور کہوٹہ تحصیلوں میں واقع گاؤں سالگراں پر صادق آتا ہے یہ گاؤں انتظامی بنیادوں پر تحصیل کہوٹہ اور اس کا پولیس اسٹیشن کلرسیداں ہے اس کے دیوانی مقدمات کہوٹہ اور فوجداری مقدمات کلرسیداں کی عدالتوں میں سماعت ہوتے ہیں اس کی کل ووٹرز کی تعداد پندرہ سو ہے مگر یہ تمام بنیادی سہولیات سے یکسر محروم ہے، لہڑی سے سالگراں روڈ پر انسان تو کجا جانور بھی نہیں چل سکتے۔صرف سالگراں ہی نہیں بلکہ ٹھٹھر اور ازادکشمیر کی تحصیل سہنسہ کے بیشتر لوگ بھی اسی راستے سے کلرسیداں اور راولپنڈی آتے جاتے ہیں مقامی رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کا تعلق بھی ملحقہ یوسی مٹور ہے یہ مسلسل تین بار الیکشن میں کامیابی حاصل کر چکے ہیں مگر یہاں کی چھ کلومیٹر روڈ تعمیر نہ ہوسکی مختلف امراض کے شکار افراد کو بنیادی طبی سہولت کی فراہمی کے لیئے نارہ اور کلرسیداں منتقل کرنا بھی جوئے شیر لانے سے کم نہیں۔برطانیہ میں مقیم نوجوان شعیب مختار اور سالگراں یوتھ نے حلقے کے منتخب ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد سے اپیل کی ہے کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر ہماری چھ کلومیٹر سڑک کو ازسرنو تعمیر کر کے لوگوں کی دعائیں لیں۔
گاؤں سالگراںانتظامی بنیادوں پر تحصیل کہوٹہ،پولیس سٹیشن کلرسیداں ہے
Sep 13, 2024