پوٹھوہار کلچرل سوسائٹی اینڈ لٹریری فورم کے زیر اہتمام کتاب کتکاڑیاں کی تقریب رونمائی

Sep 13, 2024

 گوجرخان (نامہ نگار)پوٹھوہار کلچرل سوسائٹی اینڈ لٹریری فورم پاکستان کے زیر اہتمام فکشن ہاؤس گوجر خان کے ادبی کانفرنس ہال میں نوجوان پوٹھوہاری شعراء جنید غنی راجہ کی کتاب،ستواں بوہا عادل سلطان خاکی کی کتاب،پلیار اور عثمان اسلم کی کتاب کتکاڑیاں کی تقریب رونمائی اور محفل مشاعرہ منعقدہواپروگرام کا اغاز تلاوت کلام پاک سے عثمان اسلم نے کیا جبکہ نعت کی سعادت جنید غنی راجہ اور عادل سلطان خاکی نے حاصل کی کتب کی تقریب رونمائی کی صدارت معروف پوٹھوہاری گیت نگار اور شاعر اور ریڈیو پاکستان کے میزبان عابد حسین جنجوعہ جبکہ محفل مشاعرہ کی صدارت استاد اختر دولتالوی نے کی مہمان خصوصی سلیم اختر مرزا اور تنزیل الرحمن ایڈووکیٹ تھے کتب کے حوالے سے مضامین،جنید غنی راجہ شکور احسن اور شاہد لطیف ہاشمی نے پیش کیے تقریب رونمائی کے بعد  پوٹھوہاری زبا ن  اور اس کی قدامت پر مفصل مقالہ قمر عبداللہ نے پیش کیا اس یادگار پروگرام کی نظامت کے فرائض معروف ٹی وی و ریڈیو کے کمپیئر سید منتظر امام رضوی نے ادا کئے پوٹھوہاری زبان و ادب اور خطہ پوٹھوہار پر خصوصی گفتگو محمد سلیم مرزا نے کی فکشن ہاؤس کے روح رواں اور گوجرخان ٹی ہاوس کے بانی حکیم عبدالروف کیانی نے علم و ادب کی ترویج  اور نئے لکھاریوںکی حوصلہ افزاء پر گفتگو کی اس کے بعد پوٹھوہاری مشاعرہ ہواماہر قانون اور ادب دوست راجہ تنزیل الرحمن،فوجی فاؤنڈیشن سٹی کیمپس کے پرنسپل اور شاعر کرنل اسد محمود، ریڈیو کمپیرعابد حسین جنجوعہ اور سلیم مرزا نے اس پروگرام میں خصوصی مہمانان گرامی کی حیثیت سے شرکت کی استاد اختر دولتالوی، قمر افضال، عابد حسین جنجوعہ، حفیظ اختر راجہ، ساجد محمود عادل، عمران صفدر، محمد یعقوب مخمور، قیصر جاوید، جنید غنی راجہ، زبیر احمد وارثی، طارق مستالہ، ماسٹر ظہور چوہان، سجاد حیدر، راشد محمود شام، عادل سلطان خاکی، سلطان محمود چشتی، محمد رمضان کنول، ذاکر محمود، محمد یعقوب انجم، محمد اذان، بلال انجم، منور نازش، عثمان اسلم اور شکور احسن نے اپنا اپنا کلام پیش کیا تقریب میں گوجر خان کی علمی ادبی سماجی شخصیات دانش رضا قریشی، ڈاکٹر اکرام قریشی، عبدالرحمن تابانی، محمد افضال ندیم، ریحان مرزا، جمیل علوی،کلیم اللہ بھٹی ایڈووکیٹ،چوہدری سجاد، قاضی الطاف چوہدری ناصر، صغیر بھٹی ایڈووکیٹ، پروفیسر واجدحسین اور دیگر علم و ادب سے تعلق رکھنے والے صاحبان ذوق نے شرکت کی۔

مزیدخبریں