پنڈدادنخان(نامہ نگار ) ماڈرن کالونی کھیوڑہ میں سیرت کمیٹی کھیوڑہ کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل ذکر مصطفی و یاران مصطفی کانفرنس سرپرست اعلی سیر ت کمیٹی تحصیل پنڈدادنخان مولانا عبدالرحیم معاویہ کی زیر قیادت کانفرنس منعقد ھو جسمیں تلاوت کلام پاک قاری ابوبکر اور نقیب محفل مولانا عمران قاسمی اور نعتیہ کلام مولانا کلیم ضیا اور علی حسن اعوان نے نعتیہ کلام پیش فرمایا اور خصوصی نعتیہ کلام مداح صحابہ و اہلبیت مولانا غازی فاروق معاویہ نے نعتیہ کلام میں عوام کو پرجوش کلام سنائے اور عوام سے داد وصول کی خطابات پیر طر یقت رہبر شریعت حضرت مولانا پیر عبدالرحیم نقشبندی نے ایمان افروز بیان فرمایا اور اور عوام کے دلوں کو اللہ سے جوڑنے کی کوشش فرمائی اور کے علاوہ مولانا قاری ادریس نے تاجدار ختم نبوت اور سیرت النبی پر بیان فرمایا اور آخری میں خصوصی خطاب اور صدراتی کلمات یادگارہ اسلاف وکیل صحابہ و اہلبیت حضرت مولانا قاری قیام الدین الحسینی خطیب جامع مسجد عثمان غنی پنڈدادنخان نے ربیع الاول میں سیرت النبی کی مضوع پر بیان فرمایا اور پروگرام جامعہ حنفیہ للبین و البنات کی طالبات کا چالیس روزہ کورس مکمل ھونے پر انعامات اور اسناد سے نواز گیا اور تحصیل پنڈ دادن خان سے علمائے کرام اور عوام الناس نے شرکت فرمائی اور ذکر مصطفی و یاران مصطفی کانفرنس سمیت تحصیل پنڈدادنخان کے تمام پروگرمات کی لائیو کوریج کرنے پر حافظ عدنان حنیف کو مولانا عبدالرحیم معاویہ کی طرف بدست مولانا قاری قیام الدین الحسینی خصوصی شیلڈ سے نوازا گیا اختتامی دعا مولانا قاری قیام الدین الحسینی نے فرمائی ہم اس کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر مولانا عبدالرحیم معاویہ و سیرت کمیٹی کھیوڑہ کے تمام ممبران کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔