مری کی تعمیر و ترقی سے متعلق اجلاس، با  نسرہ گلی زوالوجیکل گارڈن کی ازسرے نو بحالی کی منظوری  

 مری (نامہ نگار خصوصی)مری کی تعمیر و ترقی سے متعلق ایک اہم اجلاس میں با  نسرہ گلی زوالوجیکل گار ڈ ن کی ازسرے نو بحالی ، ریویمپنگ سکیم سمیت مری ڈویلپمنٹ پلان کی منظوری دی گئی ۔ایسے میں یہاں فراہمی آب کیلئے  واٹر سپلائی سسٹم کو بہتر بنایا جائے گا جبکہ مری ڈویلپمنٹ پلان کے تحت نرسریز  بوٹینکل گا رڈن اور پارکوں کی اپ گریڈیشن منظوری کے فیصلے سمیت مری میونسپل کارپوریشن کے لئے 137.5 ملین روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کا اجراء بھی کیا گیا ۔ اس طرح مری میں سپیشل برانچ کے ڈسٹرکٹ آفس کی تعمیر کے پراجیکٹ کی منظوری ،ڈسٹرکٹ مری میں واٹر سپلائی، ڈرینج، سٹریٹ لائٹس، گلیوں اور رو ڈ ز کی تعمیر و بحالی اور تزئین وآرائش ، پنجاب میں پرا ئمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں 274 ٹیکنیشن کی بھرتی کی منظوری  اور محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے ہسپتالوں میں الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی بھرتی پر اتفاق کیا گیا ۔   

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...