دولتالہ سکھو(نامہ نگار)چیمبر آف کامرس راولپنڈی کے الیکشن میں شاندار اور بھاری اکثر یت سے کامیابی حاصل کرنے پر میاں پرویز اسلم گروپ کے لیڈر سہیل الطاف اور تمام دس ممبران کو تہہ دل سے مبارک باد پیش کرتے ہیں گوجرخان کی شان خالد فاروق قاضی ،خصوصی طور پر مبارک باد کے مستحق ہیں ان خیالات کا اظہار دولتالہ سے حاجی محمد رمضان صراف نے کرتے ہوئے کہا کہ میرا و وٹ پرویز اسلم گروپ کا تھا اور رہے گا کیونکہ راولپنڈی کی تاجر برادری کی پہچان اور تعمیر و ترقی اور کاروباری حضرات کے مسائل کے حل کے لئے اس گروپ کی کامیابی ضروری تھی حاجی محمد رمضان صراف کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ نو منتخب گروپ تاجروں کی توقعات پر پورا اترے گا۔