باہتر(نامہ نگار) معروف مذہبی سکالر علامہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہمیں زندگی سرکار دوعالم ؐ کی سیرت پر عمل پیرا ہو کر بسر کرنی چاہیے،جھوٹ غیبت اور الزام تراشی ہمارے معاشرے میں رچ بس گء ہے،جس نے ہمارا سکوں چھین لیا ہے ،اعلی درجہِ کی عبادت یہ ہے کہ ہم اللہ کو دیکھ کر عبادت میں مشغول ہوں ورنہ کم از کم یہ تصور تو ہونا چاہیے کہ اللہ ہمیں دیکھ رہا ہے،ان خیالات کا اظہار علامہ محمد آصف نے جامعہ فیض القرآن ڈھوک امانت نزد نیو ائیرپورٹ فتح جنگ میں مفتی احسان قادری کی سرپرستی میں منعقدہ محفل میلاد مصطفی برائے ایصال ثواب ملکہ ذہن پسوال سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب میں حاجی اعظم حال مقیم انگلینڈ ،ملک احتشام، نوررالمصطفی نورانی نے بھی شرکت کی،تلاوت کی سعادت سید مدثر شاہ نے حاصل کی ،جب خصوصی ہدیہ نعت قاری عبد الغفار نے پیش کی،محفل کے اختتام پر ملک وملت کی سلامتی کی دعا کی گئی۔
ہمیں زندگی سرکار دوعالم ؐ کی سیرت پر عمل پیرا ہو کر بسر کرنی چاہیے، علامہ آصف
Sep 13, 2024