تحریک انصاف کے وکلا رہنماؤں کی گرفتاری قابل مذمت ، وسیم الدین عباسی

 مری(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے وکلا رہنماؤں کی گرفتاری اورغیرجمہوری اقداما ت کی شدیدمذمت کرتے ہیں ایسی حرکات سے تحر یک انصاف کی عوامی مقبولیت کو کم نہیں کیاجا سکتا ،موجودہ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں ان خیالات کااظہار انصاف لائرز ونگ کے آرگنائزر وسیم الدین عباسی ایڈووکیٹ نے مری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے عوام کو مہنگا ئی،بجلی،گیس کی قیمتوں میں اضافہ اوردیگر سنگین مسائل سے دوچار کردیا ہے ہمیں اپنی عدلیہ سے انصاف کی توقع ہے بہت جلد بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان رہا ہوکر ملک کودرپیش سنگین بحرانوں سے نکالیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...