راولپنڈی ( جنرل رپورٹر) مرکزی میلاد کمیٹی چوہڑ ہڑپال کینٹ کا اہم اجلاس زیر صدارت الحاج چوہدری مشتاق ہوا جس میں میلادمصطفےؐ کے سلسلے میں جلسے اور جلوس کے بارے میں اہم فیصلے کئے گئے اجلاس میں کمیٹی کے تمام عہدیداران اور علماء کرام نے بھرپور شرکت کی۔ مرکزی میلاد کمیٹی چوہڑ ہڑپال کے صدر حاجی چوہدری مشتاق نے کہا کہ ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی میلاد مصطفےؐ کو نہایت عزت واحترام اور بھرپور شان وشوکت سے منایا جائے گا۔ پورے علاقے کو تین روزہ جشن چراغاں میں محفلوں کا انعقاد ہوگا۔ گھر گھر اور مساجدوں میں محفلیں سنجاں شروع ہو چکی ہیں جس میں علماء کرام اور نعت خواں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ مرکزی میلاد کمیٹی کے سیکرٹری نشرواشاعت حاجی عابد مغل نے کہا کہ مرکزی جامع مسجد بوہڑ والی پشاور روڈ میں ایک عظیم الشان جلسہ انشاء اللہ26 ستمبر جمعرات زیر نگرانی حضرت مولانا ساجد آزاد کا ہوگا جس میں جید العلماء کا خطاب ہوگا۔ 27 ستمبر بروز جمعہ حسب سابق مصریال روڈ سے جلوس کا افتتاح ہوگا ۔جس میں مقامی علماء معززین علاقہ اور نعت خواں پارٹیاں بھرپور شرکت کریں گی۔ جلوس ہمیشہ کی طرح پرانے روٹ سے شروع ہو کر چوہڑ ہڑپال چوک میں اختتام پذیر ہوگا جلوس میں بڑی گاڑیوں اور میوزک سے وابستہ کسی قسم کے آلات کی اجازت نہیں ہوگی۔