چکوال(مہران ظفر ملک)انسپکٹر آف مائنز راو لپنڈی ریجن چوہدری محمد اشرف کی سربراہی میں محکمہ مائنز سیفٹی کے نظام کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ جوڑ نے کا کام تیزی سے پروان چڑھنے لگا ہے ۔ محکمہ مائنز سیفٹی کے تعاون سے واہ سٹون ، ملک خادم کمپنی کے انجینیئر عادل حسین، انجینیئر احمد رضا اور الیکٹر یکل ہیلپر راجہ علی عباد نے مائن الیکٹرک ٹرانسفارمر ڈیوائس متعارف کرا دی ۔جس کا کام ہائی اے سی وولٹیج کو تبدیل کرکے مائن میں کم وولٹیج بجلی کی فراہمی ہے ۔ یہ ڈیوائس بغیر شور کے کام کرے گی ۔ یہ ٹرانسفارمر سائز میں انتہائی چھوٹا اور کام میں نہایت کارآمد ہے ۔ اس سے کسی قسم کی بجلی سے ہونے والے جانی نقصان کا خطرہ نہیں ہے۔تعارفی تقریب میں انسپکٹر آف مائنز راولپنڈی ریجن چوہدری محمد اشرف، مزدور رہنما را سعید خان خٹک ، انجینئرز اور مائن اوونرز و لیز مالکان بھی موجود تھے ۔ جنہوں نے اس کاوش کو سراہا۔ اس موقع پر جونیئر انسپکٹر تصور حسین نے بتایا کہ اس ٹرانسفارمر کے استعمال سے مائن میں الیکٹرک کرنٹ سے ہونے والے حادثات ختم ہو جائیں گے ۔ انسپکٹر چوہدری محمد اشرف کی ہدایت کے مطابق جلد ہی تمام مائنز میں اس کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے مائن اوونرز و لیز مالکان کو ہدایت کرتے ہوئے مزید کہا کہ تمام مائنز میں لکڑی سمیت دیگر تمام حفاظتی عوامل کو یقینی بنائیں اگر دوران انسپکشن کوئی ایسی مائن پائی گئی جہاں سیفٹی کے ناقص انتظامات ہوں تو کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی