انجمن تاجران مری کا  مال روڈ پرفحاشی،گداگری،خواجہ سراؤں کیخلاف واک

مری(بیورو رپورٹ)مرکزی انجمن تاجران مری کا  مال روڈ پرفحاشی،گداگری،خواجہ سراں کیخلاف واک کااہتمام کیاجس میں تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی واک کابنیادی مقصد مری میں مذکورہ غیر قانونی حرکات کے انسداد کے حوالے سے مری انتظامیہ کو ا یک پیغام دینا تھا کہ اگر انتظامیہ ان کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے توتاجربرادری  انتظامیہ کے ساتھ ہے،واک کی قیادت مرکزی ا نجمن تاجران مری کے چیئرمین مرزاسہیل بیگ ،صدر سہراب احمدعباسی ،جنر ل سیکرٹری حاجی ناصر محمود عباسی،سیکرٹری اطلاعات شاہدممتازعباسی، کررہے تھے جبکہ میونسپل کارپوریشن، سول ڈیفنس کاعملہ، ٹریفک پولیس اور دیگر اداروں کے افسران و اہلکار وں نے بھی واک میں شرکت کی ،مر کزی انجمن تاجران مری کی جانب سے واک کو اہلیا ن مری،تاجر برادری اور اہلیان مری اورسیاحوں نے ایک اچھا اقدام قراردیتے ہوئے خوش آئندقر اردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...