صوبہ بھر میں ستھراپنجاب مہم جاری ،صفائی آپریشن کیا جا رہا ،جہانگیر خانزادہ 

 حضرو(نمائندہ نوائے وقت)صاف ستھرا پنجاب کے حوالے سے ایک تقریب تحصیل حضرو کی یونین کو نسل نرتوپہ میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر و ممبر وزیر اعلی پنجاب مانیٹرنگ کمیٹی  تھے تقریب میں اے سی حضرو کامران اشرف مسلم لیگ ن کے تحصیل صدر ملک انصار،عبد اللہ خا ن، ملک بدر زمان تحصیلدار ملک عامر کے علاوہ  علا قے کی عوام بھی موجود تھی۔اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ وزیراعلی پنجا ب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں صوبہ بھر میں ستھراپنجاب مہم جاری ہے جس کے تحت صوبہ بھر میں صفائی آپریشن کیا جا رہا ہے تحصیل حضرو میں تمام متعلقہ افسران کی زیر نگرانی بھرپور صفائی مہم جاری ہے سابق صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ اور اے سی حضرو کامران اشرف نے کہا کہ ستھرا پنجاب مہم کی ترجیحات کے مطابق عوام کو صاف ستھرے اور صحت مندانہ ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے میونسپل اداروں کو روزانہ کی بنیاد پر اہداف دیئے گئے ہیں جن میں سیوریج  و ڈرینج کی مکمل صفائی و بہتری اور شہری و دیہی علاقوں کے گلی محلوں میں عمدہ صفائی اور بر وقت ویسٹ مینجمنٹ سمیت ماحول دوست سرگرمیاں شامل ہیں۔ اس ضمن میں میونسپل کمیٹی کے فوکل  افسران  متعلقہ دائرہ کار میں صفائی ستھرائی اور ویسٹ مینجمنٹ کو باقاعدگی سے مانیٹر کر رہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن