معلوم خاتون نے گناہ چھپانے کے لیئے نولود بچے کو جھاڑیوں میں پھینک دیا

  کلرسیداں(نامہ نگار)نامعلوم خاتون نے گناہ چھپانے کے لیئے نولود بچے کو جھاڑیوں میں پیھنک دیا۔کلرسیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ندیم عباس کے قبضے سے دو کلو 210 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ شہزاد حنیف نے 15 پر اطلاع دی کہ اس کے گھر سے الیکٹرک واٹر موٹر اور پنکھے چوری کر لیے گئے ہیں۔ادھر پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ چوکپنڈوری کے انچارج سب انسپکٹر عتیق الرحمان نے مسافر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران مسافر گاڑی کو روک کر چیک کیا گیا تو گاڑی کے اندر پچھلی سیٹوں کے نیچے دو عدد غیر معیاری سی این جی سلنڈرز جن میں ایل پی جی گیس کو بطور فیول استعمال کیا جا رہا تھا کو تھانے بند کر کے ڈرائیور خرم شہزاد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ جبکہ کلرسیداں کے نواحی گاں  سدا کمال میں کنواری ماں اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کیلیے اپنے نومولود بچے کو جھاڑیوں میں پھینک کر فرار ہو گئی مقامی افراد نے بچے کو کلرسیداں پولیس کے حوالے کر دیا جس پر پولیس نے ایک بے اولاد جوڑے کی خواہش پر بچے کو ان کے حوالے کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...