حضرو (نمائندہ نوائے وقت)ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمدکی وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے ملاقات،پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے اور کامیاب حکومتی پالیسیوں پر مبارکباد دی اٹک کے مسائل کے حوالے سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا وزیر اعظم کی طرف سے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی،تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر وممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے گذشتہ روز وزیر اعظم ہاس میں وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات کی ملاقات کے دوران شیخ آفتاب احمدنے وزیر اعظم پاکستا ن شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کی کہ جن کی پالیسیوں کی وجہ سے آج ملکی معیشت اپنی پاں پر کھڑی ہو رہی ہے معاشی استحکام کیلئے وزیر اعظم کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا رکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے انہیں اٹک کے مسائل سے بھی آگاہ کیا جس پر وزیر اعظم نے شیخ آفتاب احمد کو یقین دہانی کروائی کہ آپ کے ضلع کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔
ایم این اے شیخ آفتاب کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات
Sep 13, 2024