اسلاآباد(خبرنگار) پارلیمنٹ کے اراکین اور ماہرین تعلیم کے وفد نے اسلام آباد ماڈل کالج برائے طلبہ آئی ایٹ تھری میں کی گئی حالیہ تزئین و آرائش کا معائنہ کیا اس تزین و آرائش کا کام وزارت تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کی طرف سے کیا گیا ہے وفد میں ایم این اے نزہت صادق، نفیسہ شاہ، سینیٹر خواجہ اظہار الحسن، سینیٹر گردیپ سنگھ، ڈائریکٹر جنرل ایف جی ای آئی میجر جنرل قیصر سلیمان، ریکٹر نیوٹیک لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) معظم اعجاز، ڈاکٹر غلام علی ملاح ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامات تعلیمات چیئرمین فیڈرل بورڈ اف انٹرمیڈیٹ سیکنڈری ایجوکیشن جنید اخلاق شامل تھے وفد کا استقبال کالج کے پرنسپل / ڈائریکٹر کالجز وفاقی نظامات تعلیمات پروفیسر شاہد محمود عباسی نے کیا جنہوں نے دورے کے دوران وفد کے ہمراہ اراکین کو بریفنگ بھی دی سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی بھی وفد میں شامل تھے تزئین و آرائش میں تقریبا 40کمپیوٹرز سے لیس نئی کمپیوٹر لیب، مکمل طور پر فرنشڈ لائبریری، نئے نصب آلات اور مشینوں کے ساتھ نیا جم شامل ہے۔ نئی ڈسپنسری، سمارٹ کلاس رومز، طالب علموں کے واش روم کی سہولیات کی تزئین و آرائش، مرکزی عمارت کی فیس لفٹنگ اور کئی دیگر اضافی کام شامل ہیں .وفد نے کالج کی جانب سے فراہم کی جانے والی تزئین و آرائش کی سہولیات اور تعلیمی ماحول کو سراہا۔ وفد کے ارکان نے مختلف کلاس رومز، کمپیوٹر لیب، ڈسپنسری، لائبریری اور دیگر کالج کے حصوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے اساتذہ اور طلبا سے بات چیت کی اور سوالات پوچھے۔ وفد طلبا کے جوابات سے مطمئن اور خوش نظر ائے۔ دورے کے بعد وفد کے اراکین نے آئی سی ٹی میں تعلیمی معیار کو بلند کرنے اور پبلک سیکٹر کے اسکولوں کو لوگوں کے لیے پرکشش بنانے کے لیے سیکرٹری تعلیم معین الدین وانی کے کردار کی تعریف کی