راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر پنجاب برائے سپورٹس، لیبر اینڈ ہیومن ریسورس فیصل ایوب کھوکھرکی زیر صدارت پنجاب ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹیٹیوٹ راولپنڈی اور لیبر ویلفیئر راولپنڈی ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ ڈائریکٹر پنجاب ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹیٹیوٹ راولپنڈی رضا احمد اور ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر راولپنڈی سمیع اللہ نے صوبائی وزیر کو محکمانہ کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر پنجاب برائے سپورٹس، لیبر اینڈ ہیومن ریسورس فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ دورے کے مقصد محکمانہ کارکردگی کا جائزہ لے کر بہتر بنانا ہے۔ ادارے عوامی خدمت کے لیے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات یقینی بنا رہی ہیں۔ لا آفیسر کی تمام ڈائیریکٹوریت میں تعیناتی لازمی بنائی جائے گی۔اس حوالے سے قانونی تقاضوں کے بعد تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔لا آفیسر کی تعیناتی سے قانونی معاملات میں بہتری آئے گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ لوگوں کو سوشل سیکیورٹی کے فوائد کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے مہم چلائی جائے گی۔سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔ ایمنسٹی اسکیم لائی جائے گی تاکہ لوگ فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ 37 ہزار کی کم از کم اجرت یقینی بنائی جا رہی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔مزدوروں کے تحفظ کے لییسیفٹی مئیر کو یقینی بنایا جائے گا۔اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بھٹوں میں کام کرنے والے مزدوروں کا جانی تحفظ یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔مزدوروں کے حقوق کے لییلیبر لاز میں نئی ترامیم لانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔مزدوروں کے مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔اداروں میں سولر سسٹم لگانے سے توانائی کی بچت اور اخراجات میں کمی آئیگی۔