اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف گلالئی کی چیئرپرسن عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے جس پر دشمن کی میلی نظریں ہیں،پاکستان میں یہودی لابی بڑی سرگرم ہے جو علیحدگی پسند ایجنڈے پر کام کر رہی ہے جسکی ایک شاخ پی ٹی آئی کی قیادت اور دوسری منظور پشتین ہے، سوچی سمجھی سازش کے تحت کے پی پولیس کو دھرنے پر بٹھا کر فوج کیخلاف مہم شروع کی گئی ہے، بانی پی ٹی آئی کے ذریعے کرپٹ اور نااہل لوگوں کو اقتدار میں لایا گیا،مالاکنڈ سے لے کر بنوں کرک لکی مروت اور تیراہ سے لے کر تمام قبائلی اضلاع مکمل طور پر دہشت گردی کی لپیٹ میںہیں ،عائشہ گلالئی نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،عائشہ گلالئی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت نازک صورتحال سے گزر رہا ۔