کمپٹیشن کمیشن نے الیکٹرانکس سیکٹر میں انضمام کی منظوری دی 

Sep 13, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی): کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے میسرز ڈی ڈبلیو پی انجینئرنگ انڈسٹریز (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور ڈیجیٹل ورلڈ پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے انضمام کی منظوری دے دی ہے ۔ کمیشن نے دونوں کمپنیوں کی کاروباری سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے پہلے مرحلے کے الیکٹرانکس کے شعبے میں مقابلے کا جائزہ لیا ۔ ڈی ڈبلیو پی انجینئرنگ انڈسٹریز کنزیومر الیکٹرانکس کی تیاری اور فروخت میں مہارت رکھتی ہے جبکہ ڈیجیٹل ورلڈ پاکستان بھی اسی سیکٹر میں الیکٹرانکس کے کاروبار سے منسلک ہے۔ کمیشن کے جائزے کے مطابق، دونوں کمپنیوں کے انضمام کے بعد بھی ، الیکٹرانکس کے شعبے میں ڈیجیٹل ورلڈ پاکستان کو اس مارکیٹ میں مناپلی حاصل نہیں ہو گی جبکہ میسرز ڈی ڈبلیو پی کو ہائی کورٹ کے حکم سے تحلیل کر دیا جائے گا ۔

مزیدخبریں