پاکستان نے کاروباری ماحول بہتر بنانے  کیلئے  اصلاحات متعارف کروائیں، جام کمال

Sep 13, 2024

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایس سی او وزراء تجارت  کا  23ویں  اجلاس شروع ہو گیا  جس کا افتتاح وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کیا ،جبکہ ایف پی سی سی آئی کے تحت ایس سی او بزنس  اینڈ انویسٹ منٹ کانفرنس کا آگاز بھی ہو گیا جس سے جام کمال  خان اور چئیر مین سینیٹ نے بھی خطاب کیا ، جام کمال خان نے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ"پاکستان نے کاروباری ماحول بہتر بنانے اور صنعتی ترقی کے لیے اصلاحات متعارف کروائیں۔ "پاکستان  ایس سی او ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات مزید گہرے کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ - پاکستان کی جغرافیائی اہمیت خطے میں تجارت کے لیے مرکزی حیثیت رکھتی ہے ،پاکستان، جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی مرکز بننے کے لیے تیار۔ - "پاکستان اور چین کے مابین 2023-24 میں دو طرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا۔ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت 2023-24 میں 880 ملین ڈالر تک پہنچی۔پاکستان اور قازقستان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے لیے مذاکرات جار ی ہیں ،پاکستان اور قازقستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے مذاکرات میں مصروف۔ "پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ کیا گیا۔ جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان نئے تجارتی مواقع تلاش کرنے کے لیے SCO کے ساتھ مزید تعاون کا خواہاں ہے۔ - "پاکستان کی جانب سے پیش کردہ ٹی پی اوز کے تعاون کی تجویز ایس سی او اجلاس میں منظور کی گئی۔ -  اجلاس میں وزارتی اجلاس میں اقتصادی ترجیحات کا ڈیٹا بیس بنانے کی قازق تجویز منظور ہوئی،اجلاس میں تخلیقی معیشت کے فروغ کے لیے روس کی تجویز کی منظوری دی گئی۔  

مزیدخبریں