غلام مصطفی شاہ کی زیرصدارت  قائمہ کمیٹی برائے ہا ئوس اینڈ لائبریری کا اجلاس

اسلام آباد(خبرنگار)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاس اینڈ لائبریری کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا اجلاس میں پارلیمنٹ لاجز میں صفائی ستھرائی کے کاموں کو آٹ سورس کرنے، اضافی فیملی سوٹس اور سرونٹ کوارٹرز کی تعمیر، پارلیمنٹ لاجز میں صفائی و مرمتی کے کاموں اور سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے امور پر غور کیا گیاکمیٹی نے پارلیمنٹ لاجز کی صفائی ستھرائی کے انتظامات کو آٹ سورس کرنے کی منظوری دیتے ہوئیاس کو قومی اسمبلی کی  فنانس کمیٹی کو بھیجنیکی ہدایت کی۔ یاد رہے پارلیمنٹ لاجز میں صفائی و مرمتی ، کے کاموں اور دیگر انتظامات کو آٹ سورس کرنے کا معاملہ قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے  قائمہ کمیٹی برائے ہاس اینڈ لائبریری کو بھیجا تھا۔ پارلیمنٹ لاجز کے انتظامات کو آٹ سورس کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں صفائی و مرمتی اور دیگر کاموں کو اوٹ سورس کرنے کے کے لیے جامع ورکنگ پلان تیار کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو آٹ سورس کیا جا رہا ہے، اس منصوبے پر دو سال میں عمل درآمد ہوگااجلاس میں ممبران نے  پارلیمنٹ لاجز سے ملحقہ اضافی فیملی سوٹس اور سرونٹ کوارٹرز کے تعمیراتی منصوبے میں طویل تاخیر پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی تاخیر کی وجہ سے اس منصوبے کی لاگت میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن