اسلام آباد (خبرنگار)عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے پارلیمنٹ میں خطاطی نمائش اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق آج بروز جمعہ صبح 10.30بجے رسول رحمت ؐ خطاطی نمائش کا باقاعدہ افتتاح کریں گے نمائش کا انعقاد ربیع الاول کے مبارک ماہ کی مناسبت سے اسپیکر سردار ایاز صادق کی خصوصی ہدایات پر عمل میں لایا جا رہا ہے خطاطی نمائش میں 112فن پارے نمائش کے لیے رکھے گئے ہیںخطاطی کے یہ فن پارے معروف خطاط واصل شاہد نے تخلیق کئے ہیںان فن پاروں میں خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اسما اور قرآنی آیات شامل ہیں بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق قومی اسمبلی کی لائبریری میں *سیرت محل* کے نام سے مختص بک کارنر کا بھی افتتاح کریں گے سیرت محل کارنر میں نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حیات طیبہ کے حوالے سے کتب رکھی گئی ہیںتقریب میں ممبران پارلیمنٹ، مختلف ممالک کے سفرا سمیت دیگر معززین کی بڑی تعداد شرکت کریں گے