راولپنڈی(جنرل رپورٹر)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت میں نئے جج کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت 498 ملزمان کے خلاف 9 مئی کے مظاہروں، اہم تنصیبات، نجی و سرکاری املاک کے گھیرا ئوجلا ئواور پولیس افسران و اہلکاروں پر حملوں کے 12 الگ الگ مقدمات کی سماعت مزید کاروائی کیلئے 5 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی گزشتہ روز سماعت کے موقع پر شیریں مزاری، زرتاج گل، صداقت عباسی، عارف عباسی، کرنل (ر) شبیر اعوان، میجر (ر) لطاسب ستی اور چوہدری جاوید کوثر سمیت تمام ملزمان موجود تھے جہاں پر عدالتی عملے کی جانب سے ملزمان کی حاضری لگائی گئی اس موقع پر وزیراعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کی جانب سے ان کے وکیل محمد فیصل ملک نے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی جسے منظور کر لیا گیا۔