وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے روسی سفیر  البرٹ پی خوریوکی  ملاقات

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے روسی سفیر  البرٹ پی خوریونے  ملاقات کی ،پاکستان اور روس فرٹیلائزر پلانٹس کو جدید بنانے اور زرعی تعاون پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کریں گے ، اعلامیہ کے مطابق روس فرٹیلائزر پلانٹس کو جدید بنانے میں پاکستان کی مدد کرے گا،صنعتی، زرعی اور اقتصادی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا, ، رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ،روس کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن