گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبہ بھر کی یونیورسٹیوں کو زمین بیچنے یا لیز پر دینے سے روک دیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبہ بھر کی یونیورسٹیوں کو زمین بیچنے یا لیز پر دینے سے روک دیا  ،پرنسپل سیکرٹری کی جانب سے صوبہ بھر کی یونیورسٹیوں کو باقائدہ تحریری ہدایات جاری کردی گئیں،پشاور ہائی کورٹ میں خیبرپختونخوا کی بعض یونیورسٹیوں کی اراضی کی فروخت یا لیز پر دینے پر حکم امتناعی جاری ہے لہذا صوبہ بھر کی یونیورسٹیوں کو اس ضمن میں کسی قسم کا قدم نہیں اٹھانا چاہیئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ   جب تک چانسلر رہونگا کسی یونیورسٹی کی ایک انچ اراضی نہیں بیچنے دونگا جس جماعت نے ایوان صدر اور وزیر اعظم ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنا تھا وہ یونیورسٹیوں کو تباہ کررہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...