باچا خان ہوائی اڈے پر ہنگامی انخلا اور آگ بجھانے کی مشق

Sep 13, 2024

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پشاور کے باچا خان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہنگامی انخلا اور آگ بجھانے کی مشق کی گئی ،ترجمان سی اے اے کے مطابق مشق دفاتر، انتظامی بلاک، ٹرمینل بلڈنگ لیول 1، 2 اور 3 میں کی گئی،فائر الارم کے ساتھ ہی فائر وارڈنز نے مکینوں کو طے شدہ اسمبلی ایریا میں اکھٹا کیا،  ڈومیسٹک فائر ٹینڈرز (DFT) اور پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (PAA) کے فائر اسٹیشن اسٹرائیکر نے کاروائی کی، پشاور ائیرپورٹ ہنگامی انخلا مشق میں ریسکیو 1122 کی فائر وہیکل نے بھی حصہ لیا، مشق کے دوران پی اے اے کی ایک ایمبولینس، اور ریسکیو 1122 کی ایمبولینس بھی ٹرمینل بلڈنگ پہنچیں، پشاور ائیرپورٹ کے تمام سطحوں کا انخلا کامیابی کے ساتھ تین منٹ کے مقررہ ٹائم فریم میں مکمل ہوا، مشق کے دوران PAA اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں کی جانب سے تمام ایریاز میں ایک مکمل سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا گیا، پشاور ائیرپورٹ پر مشق کا اختتام اسمبلی ایریا میں ہیڈ کانٹ اور انخلا کرنے والوں کی بریفنگ کے ساتھ ہوا،  ڈپٹی ایئرپورٹ منیجر، چیف فنانشل اینڈ رسک آفیسر، پی آئی اے سٹیشن منیجر مشق میں موجود تھے، پی اے اے، پی آئی اے، اے ایس ایف اور مختلف ایئر لائنز کے حکام نے بھی پشاور ائیرپورٹ ہنگامی انخلا مشق میں حصہ لیا

مزیدخبریں