ہولی فیملی ہسپتال کی ری ویمپنگ نے ہسپتال کا نقشہ بدل کے رکھ دیا،بابر علائوالدین 

راولپنڈی(جنرل رپورٹر،سٹاف رپورٹر) چیئرپرسن  چیف منسٹر ڈائریکٹوریٹ انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ برگیڈئیر(ر) بابر علاالدین نے اچانک ہولی فیملی اور بینظیر بھٹو ہسپتال اور فاطمہ جناح یونیورسٹی کا دورہ کیا،ایمرجنسی وارڈ، آپریشن تھیٹر، لیبارٹری، او پی ڈی سمیت ہسپتالوں کے دیگر شعبوں کا معائنہ کیا،انہوں نے ہسپتال میں موجود مریضوں کی عیادت کی اور علاج معالجہ کے لیے دی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا،ہسپتال میں موجود لوگوں سے بات چیت کی اور مسائل کے بارے میں پوچھا،برگیڈئیر(ر)بابر علاالدین کا کہنا تھا کہ ہولی فیملی ہسپتال کی ری ویمپنگ نے ہسپتال کا نقشہ بدل کے رکھ دیا،ہولی فیملی ہسپتال کا شمار پاکستان کے بڑے ہسپتالوں میں ہوتا ہے،حکومت پنجاب 50 ارب روپے ہیلتھ سیکٹر پر خرچ کر رہی ہے،ہسپتالوں میں معلوماتی کاونٹر قائم کیے جائیں،ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کے علاوہ دیگر طبی سہولیات ہسپتال کے باہر آویزاں کی جائیں۔فاطمہ جناح یونیورسٹی کے دورہ کے موقع پر انہوں نے آڈیٹوریم میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ملک پاکستان کے روشن مستقبل اور بقا کی ضامن ہے۔ملک پاکستان مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے۔پاکستان کو تین بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔جن میں معاشی چیلنج ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔سکیورٹی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔یوتھ کو سوشل میڈیا پر نفرت انگیز پراپیگنڈا کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔مخالفت ضرور کریں مگر اسے نفرت نہ بنائیں۔ سوشل میڈیا پر پازیٹو امیج کے بجائے منفی پراپیگنڈا کو زیادہ تقویت ملتی ہے۔لوگوں کو حقائق نہیں بتائے جاتے جس سے معاشرے میں محرومیاں پیدا ہوتی ہے۔وزیراعلی پنجاب خواتین کی تعلیم اور انکے کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار عوامی فلاح و بہبود کے لیے 100 سے زائد خصوصی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔پنجاب بھر میں آئندہ سال کی 30 جون تک سیف سٹی منصوبہ مکمل کریں گے۔سیف سٹی پراجیکٹ سے کرائم کی روک تھام میں بڑے پیمانے پر مدد ملے گی۔سب سے بڑی کرپشن کام نہ کرنا ہے۔پنجاب میں کرپشن پر زیرو ٹالرنس اپنائی گئی ہے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف پنجاب میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔اس موقع پر وائس چانسلر فاطمہ جناح یونیورسٹی زارہ رفیق، پروفیسرز، فیکلٹی ممبران اور طلبا کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر طلبا نے خاموش لب پر پرفارم کیا۔انہوں نے طلبا کی بنائی ہوئی پینٹنگز بھی دیکھی

ای پیپر دی نیشن