قومی اسمبلی کی خصوصی پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کا اجلاس ، آئندہ کا لائحہ عمل مرتب

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)قومی اسمبلی کی خصوصی پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کا اجلاس چیئرمین کمیٹی رانا محمد قاسم نون کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اسپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر، اراکین آزاد کشمیر اسمبلی آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب، چوہدری محمد یاسین، فیصل ممتاز راٹھور سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی  ،کمیٹی اجلاس میں ممبران کشمیر کونسل اور محترمہ مشعال ملک نے بھی شرکت کی۔کشمیر کمیٹی کے اجلاس میں آزاد کشمیر کی تمام سیاسی قیادت کو مدعو کرنے کا مقصد کشمیر کاز کو علاقائی و عالمی سطح پر موثر انداز میں اجاگر کرنے کیلئے مشاورت اور آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرنا تھا۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا محمد قاسم نون نے  کمیٹی کی آج کے اجلاس میں آزاد کشمیر سے تمام سیاسی قیادت کی بھرپور شرکت کا خیر مقدم کیا۔رانا محمد قاسم نون  نے کہا کہ قومی اسمبلی کی خصوصی پارلیمانی کمیٹی  برائے کشمیر پاکستان کی پارلیمان کا اہم جزو ہے، کشمیر کمیٹی نے علاقائی اور عالمی سطح پر کشمیر کے مسئلے کو ہمیشہ اجاگر کیا ہے، پاکستان کی چاروں صوبائی اسمبلیوں، قومی اسمبلی اور سینیٹ سمیت آزاد کشمیر کی اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر سیر حاصل بحث کی ضرورت ہے، قانون ساز اسمبلی آزاد جموں اینڈ کشمیر میں مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر بحث کرنی چاہیے، آزاد جموں کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں ایک متفقہ قرارداد منظور ہونی چاہیے،  پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے جائے جس میں کشمیر کی تمام سیاسی قیادت کو مدعو کیا جائے، کشمیر کمیٹی بہت جلد مظفرآباد میں اجلاس منعقد کرے گی اور مہاجرین کیمپس سمیت ایل او سی کا بھی دورہ کرے گی، مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر قائد اعظم کا تکمیل پاکستان کا خواب ادھورا ہے، اسپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہو کہا کہ۔ آزاد کشمیر کی تمام سیاسی قیادت کو کشمیر کمیٹی میں مدعو کرنے پر چیئرمین کشمیر کمیٹی کا مشکور ہوں، پاکستان نے ہمیشہ مقبوضہ کشمیر کی جدو جہد آزادی تحریک کی حمایت کی ہے۔  ، سردار محمد یوسف  نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کے حل کے پارٹی سیاست سے بالا تر ہو کر کام کرنا ہو گا،کشمیری عوام کا پڑوسی ہونے کے ناطے مجھے بھی کشمیر سے متعلق بہت سے چیزوں کا علم ہے ، طارق فضل چوہدری  نے کہا کہمسئلہ کشمیر پر ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی جائے جو پوری دنیا کی آواز کو اپنے ساتھ ملائے  ، سردار یعقوب خان  نے کہا کہ  اسپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی نے جو باتیں کی ہیں وہ ہم سب کی آواز ہے  ،چوہدری محمد یسین  نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دس لاکھ ہندوستانی فوج تعینات ہے اور انسان حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہیں ہیں،

ای پیپر دی نیشن