پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف ) کا حالیہ پروگرام آخری ثابت ہوگا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت بلند پرواز کے لیے ٹیک آف کی پوزیشن میں آچکی ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کا معاشی قوت کے طورپر ظہور ہوگا۔آئی ایم ایف کا مثبت ردعمل معاشی ترقی کے لیے خوش آئند ہے۔ آئی ایم ایف کا حالیہ پروگرام آخری ثابت ہوگا۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم نے معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروبار اور معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ سرمایہ کاروں کا اعتماد دن بدن بڑھ رہا ہے۔ پنجاب میں ضروری اشیا خوردونوش کے نرخ دیگر صوبوں کی نسبت سب سے کم ہیں۔ مہنگائی میں کمی آنے سے عوام نے سکھ کا سانس لیا۔
شہباز شریف اور ان کی ٹیم نے معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے ناقابل فراموش کردار ادا کیا:مریم نواز
Sep 13, 2024 | 12:37