ملک کے66اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیووائرس موجود ہے:عائشہ رضا فاروق

 وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے ملک کے66اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیووائرس موجود ہے، انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے اور ملک بھر کے 115 اضلاع میں 3 کروڑ سے زیادہ بچوں کو حفاظتی ویکسین فراہم کی جارہی ہے۔جمعہ کو وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق عائشہ رضافاروق نے کہاکہ پولیو وائرس پر قابو پانے کیلیے انسداد پولیو مہم کامیابی سیجاری ہے۔جاری پولیو مہم میں ملک بھر کے 115 اضلاع میں3کروڑ 30 لاکھ بچوں کو حفاظتی ویکسین فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جولائی اور اگست میں پولیو پروگرام کا از سر نو جائزہ لینے کے بعد مربوط حکمت عملی تشکیل دی گئی ۔وفاق اور صوبائی حکومتوں نے مشاورت کے ساتھ پولیو کے خاتمے کا حتمی پلان تشکیل دیا ہے ۔پلان کے مطابق ستمبر، اکتوبر اور دسمبر میں 3 مہمات کے ذریعے وائرس کے پھیلا کو روکنے کا منصوبہ تیارکیا گیاہے۔انہو ں نے کہاکہ اس وقت 66اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس موجود ہے۔تین بڑی کوالٹی مہم کے ذریعے اس وائرس کے پھیلا کو روک کر محدود کر دیں گے ۔عائشہ رضا فاروق نے کہاکہ ستمبر مہم کے اہداف کے مطابق2لاکھ85ہزار پولیوورکر گھر گھر پولیو مہم میں تمام بچوں کی کوریج کو یقینی بنارہے ہیں ۔ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور گورنمنٹ کے دیگر عہدیداران ورکرز کی معاونت کر رہے ہیں ۔ ستمبر مہم کی کامیابی ہمارے لیے انتہائی اہم ہے ۔باقی بچوں کو اگلے تین دنوں میں کور کر لیا جائے گا ۔ دو مزید مہمات اکتوبر اور دسمبر کے مہینوں میں کی جائیں گی ۔ سرد موسم میں سائنٹیفک حکمت عملی سے اس کا خاتمہ کریں گے ۔ جون 2025 تک بہترین حکمت عملی کے ساتھ پولیو پر قابو پالیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...