ملازمین نے تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر ہڑتال کردی

 امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے ملازمین نے تنخواہوں میں مطلوبہ اضافہ نہ کرنے پر ہڑتال کردی۔برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے 30 ہزار ملازمین نے کمپنی اور یونین لیڈر کے درمیان ہونے والے معاہدے کو مسترد کرتے ہوئے ہڑتال پر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ خبر کے مطابق طیارہ ساز کمپنی کی انتظامیہ اور  یونین لیڈر کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت بوئنگ ملازمین کو 4 سالوں کے دوران تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کرنے کی پیشکش کی گئی تھی جسے ووٹنگ کے بعد 95 فیصد ملازمین نے مسترد کردیا۔ رپورٹ کے مطابق یونین نے اس سے قبل ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد تک اضافہ کرانے کا ٹارگٹ طے کیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی اور یونین کے درمیان موجودہ کنٹریکٹ 2008 میں ہوا تھا جسے 2014 میں پھر توسیع دی گئی تھی مگر اس معاہدہ کی معیاد اب ختم ہوچکی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

’’پاکستان تحریک احتجاج‘‘

آواز خلق فاطمہ ردا غوری  زمانہ قدیم میں بادشاہ و امراء اپنی ذاتی تسکین کی خاطر تعریف و ثناء کے پل باندھنے والے مداح شعراء ...