اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی اشتہاری ملزم زلفی بخاری کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دے دیا۔190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے نیب کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے عمران خان کے قریبی ساتھی اور اشتہاری ملزم زلفی بخاری کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت کی جانب سے زلفی بخاری کا 30 کنال کا پلاٹ جبکہ اسلام آباد کا دوسرا 4 کنال کا پلاٹ بھی بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیا گیا۔حکم نامے کے مطابق زلفی بخاری کی 1210 کنال 12 مرلہ کی پراپرٹی ضلع اٹک میں ہے جس میں سے زلفی بخاری کی اٹک میں 91 کنال 10 مرلہ زمین بھی قرق کرنے کا حکم دیا گیا۔
190 ملین پاؤنڈ کیس: اشتہاری ملزم زلفی بخاری کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم
Sep 13, 2024 | 13:25