عمان نے 10 روزہ مفت سیاحتی ویزہ دینے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عمان نے بحری جہازوں کے مسافروں اور عملے کے ارکان کے لیے 10 روزہ مفت سیاحتی ویزے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اعلان انسپکٹر جنرل آف پولیس اینڈ کسٹمز، لیفٹیننٹ جنرل حسن بن محسن الشوراقی نے کیا ہے، جس میں غیر ملکیوں کے رہائشی قانون کے ایگزیکٹو قواعد کے کچھ شقوں میں ترمیم کی گئی ہے۔
نئے قواعد و ضوابط سیاحوں اور عملے کے لیے 10 دن کے ویزے کی اجازت دیتے ہیں، جو ٹورسٹ شپ ایجنٹ کی درخواست پر جاری کیا جاتا ہے، جس میں 30 دن کے اندر اندراج ضروری ہے۔
مزید برآں اسی طرح کی شرائط کے تحت ایک ماہ کا ویزا دستیاب ہے، فیصلہ عمان میں سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ مزید سیاحوں کو یہاں آنے کے لیے راغب کیا جا سکے