خواجہ آصف جب بولیں تو جواب سننے کی بھی ہمت رکھا کریں: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ  جب بولیں تو اتنی ہمت رکھیں کہ جواب بھی سن لیا کریں۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج ایک مرتبہ پھر اسمبلی کےفلور پر پوائنٹ آف آرڈر نہیں ملا اس لیے یہاں بول رہے ہیں۔انہوں نے وزیر دفاع کو  تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف اپنی زبان ٹھیک کر لیں اور ہیٹ فگر نا بنیں، جب بولیں تو اتنی ہمت رکھیں کہ جواب بھی سن لیا کریں، ہم دل پر پتھر رکھ کر پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کل اسپیشل کمیٹی میں ہم نے کہا کہ خورشید شاہ کو چیئرمین بنایا گیا، ہم اپوزیشن میں ہیں ہم میں سے چیئرمین بنا دیتے، یہ کمیٹی 25 کروڑ افراد کی نمائندگی کرتی ہے۔ بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ میں نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے بھی کہا کہ ایکسٹینشن نہ لیں، ہمارے لیے تمام ججز قابل احترام ہیں لیکن ایکسٹینشن کے بارے میں ٹرینڈ سیٹ کرنا ہوگا۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ 9 اور 10 کو جمہوریت پر شب خون مارا گیا، یہ 9 مئی سے بڑا سانحہ ہے، اس پر جو کمیٹی بنی ہے اسے چاہیے کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے کیفر کردار تک پہنچائے

ای پیپر دی نیشن