مہنگائی میں کمی آنے سے عوام نے سکھ کا سانس لیا:مریم نواز

Sep 13, 2024 | 17:07

ویب ڈیسک

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی میں کمی آنے سے عوام نے سکھ کا سانس لیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آئی ایم ایف اجلاس کیلئے وزیراعظم کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور آئی ایم ایف کے مثبت ردِ عمل کو ترقی کیلئے خوش آئند قرار دیدیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے ناقابلِ فراموش کردار ادا کیا. پاکستان کی معیشت بلند پرواز کیلئے ٹیک آف پوزیشن میں آچکی، آئی ایم ایف کا حالیہ پروگرام آخری ثابت ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ وقت دور نہیں جب پاکستان کا معاشی قوت کے طور پر ظہور ہوگا. پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروبار اور معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد دن بدن بڑھ رہا ہے. مہنگائی میں کمی آنے سے عوام نے سکھ کا سانس لیا۔

مزیدخبریں