جمہوری دور میں غلط کیس بنا کرجیل میں ڈالا جاتا ہے اس پرتکلیف ہوتی ہے:شاہد خاقان عباسی

Sep 13, 2024 | 17:18

ویب ڈیسک

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جمہوری دور میں غلط کیس بنا کرجیل میں ڈالا جاتا ہے اس پرتکلیف ہوتی ہے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018 میں مجھے ہرایا گیا. جمہوری دور میں غلط کیس بنا کرجیل میں ڈالا جاتا ہے اس پرتکلیف ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ڈی ایس پی نے کہا کہ اس نے 36 ہزار ووٹوں کے ٹھپے لگائے. اس وقت ملک کو بہتر سیاست کی ضرورت ہے. نوازشریف کی 90 کی بہت کامیاب پالیسیز تھیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 90 کی دہائی میں ن لیگ کی سیاست، لیڈرشپ کو دوسری جماعتوں سے بہتر سمجھتا تھا. ن لیگ کی سیاست سے میرا اتفاق تھا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ مشکل ترین وقت میں نوازشریف کے ساتھ رہا، کبھی ان سے وزارت نہیں مانگی. نواز شریف گواہ ہیں۔

مزیدخبریں