1 ارب فالوورز، رونالڈو نے سوشل میڈیا کی دنیا میں تاریخ رقم کر دی

دنیائے فٹ بال کے بے تاج بادشاہ، سُپر اسٹار پرتگالی کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا کے میدان میں 1 ارب فالوورز کے ساتھ تاریخ رقم کر دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق الناصر کے اسٹرائیکر، UEFA نیشنز لیگ میں اپنے کیریئر کے ریکارڈ 900 گول مکمل کرنے والے کھلاڑی رونالڈو اب تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مشترکہ طور پر 1 بلین فالوورز کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سب سے زیادہ مقبول شخصیت بن گئے ہیں۔

مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس یوٹیوب، ایکس، فیس بُک اور انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے پرتگالی کھلاڑی نے بتا دیا کہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان سے زیادہ کسی کا اثر و رسوخ نہیں ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کیا اور لکھا ہے کہ ہم نے 1 بلین فالوورز کے ساتھ تاریخ رقم کر دی ہے، یہ صرف ایک نمبر نہیں ہے بلکہ اس سے زیادہ ہے، یہ کھیل کے لیے ہمارے مشترکہ جذبے، پیار و محبت کا ثبوت ہے۔

رونالڈو نے یہ بھی لکھا ہے کہ مڈیرا کی سڑکوں سے لے کر دنیا کے سب سے بڑے اسٹیج پر، ہمیشہ میں نے اپنے اہلِ خانہ اور آپ کے لیے پرفارمنس دی ہے اور اب ہم سب 1 بلین مل کر ایک ساتھ کھڑے ہیں، آپ سب میرے اس سفر میں ہر قدم پر میرے ساتھ رہے۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...