پنجاب: مزید 42 ڈینگی کیسز رپورٹ

صوبۂ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 42 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی سے 32، لاہور سے 6 اور گوجرانوالہ سے ڈینگی کے 2 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں 181 کیسز جبکہ رواں سال پنجاب میں اب تک ڈینگی کے 592 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن