ایک بلین فالوورز! رونالڈو نے نئی تاریخ رقم کردی

پرتگال سے تعلق رکھنے والے لیجنڈ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا پر 1 ارب فالوورز حاصل کرکے تاریخ رقم کر دی۔سعودی فٹبال کلب النصر کے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اب تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مشترکہ طور پر 1 بلین فالوورز کے ساتھ سب سے زیادہ مقبول شخصیت بن گئے ہیں۔

اس حوالے سے رونالڈو نے اپنی ایک پوسٹ میں لکھا مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے 1 بلین فالوورز کے ساتھ تاریخ رقم کر دی ہے۔ یہ صرف ایک نمبر نہیں ہے بلکہ اس سے زیادہ ہے۔رونالڈو کا کہنا تھا کہ یہ کھیل کے لیے ہمارے مشترکہ جذبے، پیار و محبت کا ثبوت ہے۔ مڈیرا کی سڑکوں سے لے کر دنیا کے سب سے بڑے اسٹیج پر، ہمیشہ میں نے اپنے اہلِ خانہ اور آپ کے لیے پرفارمنس دی ہے.پرتگالی اسٹار نے مزید لکھا کہ اب ہم سب 1 بلین مل کر ایک ساتھ کھڑے ہیں، آپ سب میرے اس سفر میں ہر قدم پر میرے ساتھ رہے۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...