اہلکاروں کو معطل کر کے پارلیمنٹ کی عزت بحال نہیں ہو سکتی:لطیف کھوسہ 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کو معطل کر کے پارلیمنٹ کی عزت بحال نہیں ہو سکتی۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہلکاروں کو معطل کر کے پارلیمنٹ کی عزت بحال نہیں ہو سکتی. پارلیمنٹ پر شب خون مارا گیا، جمہوریت کو بحال کرنے کے لیے کمیٹی کو فعال کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ارکان کو بھی نہیں پتہ آئین میں کیا ترامیم لائی جا رہی ہیں. حکومت کی اتحادی جماعتوں کو بھی آئینی پیکیج کا معلوم نہیں۔

دوسری جانب حامد رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کو پارلیمنٹ کے اندر فتنہ پھیلانے کا ایجنڈا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کل جو ویڈیو جاری کی گئی اس کا پچھلا حصہ بھی جاری ہونا چاہیے تھا. پی ٹی آئی ایم این اے سعد بلوچ لاپتہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...